سٹیسیاست

نگران حکومت فوری قومی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کرے

ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حق ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں ۔

حکومت صاف اور شفاف انتخابات کروانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ۔ پاکستان کی غیر یقینی سیاسی اورمعاشی صورتحال کی ذمہ دار موروثی خاندانی طرز سیاست ہے ۔ آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنے گی بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنے گی۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی الیکشن کی تیاریوں کے حوالےسے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو

لاہور (خبر نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات اور دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے ۔ نگران حکومت اپنی اولین ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے فوری قومی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کرے ۔ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حق ہے کہ وہ الیکشن میں پوری طرح حصہ لیں ۔حکومت صاف اورشفاف انتخابات کروانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ۔ پاکستان کی غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کی ذمہ دار موروثی، خاندانی اور انتقامی طرز سیاست ہے ۔ آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنے گی بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنے گی۔آج اس ملک میں جن 2خاندانوں کی اجارداری ہے ان دونوں پارٹیوں نے کرپشن کو عام کیا،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب انہی کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔ قوم اب ان سیاسی لیٹروں اور بازگروں کے چنگل سے آزادی چاہتی ہے ۔ ۔8 فروری کرپٹ سیاستدانوں سے انشاء اللہ یوم نجات ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالےسے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔ امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکٹ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اب حل صرف جماعت اسلامی ہے اور یہی ایک آپشن ہے، قوم کرپشن، جہالت، بے روزگاری سے پاک اسلامی و خوشحال پاکستان دیکھنے کے لیے 8فروری کو ترازو  کا انتخاب کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button