جرم و سزاسٹی

شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بھی بنے گا، وزیر اعلی محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز کردیا

شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے، حکومت پنجاب پٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز پر بھی شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کررہی ہے
لاہور (خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے،جس کے تحت اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بھی بنے گا۔ شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعلی آفس میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب پٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز پر بھی شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس کی سہولت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ایپ کی تیاری اور لانچنگ پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button