سٹیسیاست

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ایس ایچ اوز موٹر سائیکل چوری اور موبائل سنیچنگ میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں۔سی سی پی او لاہور

سی سی پی اولاہور کی منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت، تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے. سی سی پی او لاہورکی ناقص کارکردگی کے مرتکب ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں سی سی پی اولاہورنے اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہورنے منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے اور منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ایس پیز کو باقاعدگی سے افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان، عادی چوروں، ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان کی شناخت پریڈ اور ریکوری یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ایس ایچ اوزکو موٹر سائیکل چوری اور موبائل سنیچنگ میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات کیں۔ سی سی پی او لاہورنے ناقص کارکردگی کے مرتکب ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کرائم ریٹ میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فرائض کی موثر طور پر انجام دہی پر توجہ دیں اور پرفارمنس بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور دلجمی سے ادا کریں۔سی سی پی او لاہورنے تھانوں میں مسائل کے حل کیلئے آنے والے سائلین سے عز ت و احترام سے پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں عام آدمی سے حسن ِ سلوک پولیس کی اصل کارکردگی ہے۔انہوں نے ایک بار پھراس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی اجلاس میں شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button