سٹیسیاستکھیل

سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اورڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے مختلف کھیلوں کے سینئر عہدیداران کی ملاقات

سپورٹس کی ترقی کیلئے سپورٹس لیگز کا انعقاد ضروری ہے تاکہ گراس روٹ لیو ل سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب

ابتدائی طور پر چار گیمز ہاکی، کبڈی، فٹبال اور والی بال کو لیگز کیلئے منتخب کیا ہے، لیگز کروانے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، دنیامیں اس وقت سپورٹس لیگز کا کلچر ترقی پارہا ہے اس حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی مضبوط حکمت عملی تیار کرلی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور، (سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جمعرات کے روز پنجاب فٹبال سٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے سینئر عہدیداران سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب،پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک،سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد، سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور اور ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر شریک تھے،ملاقات میں والی بال،کبڈی، ہاکی اور فٹبال کی لیگز کے انعقاد پر تبادلہ خیال ہوا ہے، اس موقع پرسیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر چار گیمز ہاکی، کبڈی، فٹبال اور والی بال کو لیگز کیلئے منتخب کیا ہے، لیگز کروانے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گااورسپورٹس کا ماحول پروان چڑھے گا،سپورٹس کی ترقی کیلئے سپورٹس لیگز کا انعقاد ضروری ہے اس حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے تاکہ نئی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں، گراس روٹ لیول سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس لیگز سے کھلاڑی مالی طور پر مضبوط ہوں گے،دنیامیں اس وقت سپورٹس لیگز کا کلچر ترقی پارہا ہے اس حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی مضبوط حکمت عملی تیار کرلی ہے، ہمارا مقصد سپورٹس کا فروغ ہے، نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،سپورٹس لیگز کروانے کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔
ملاقات میں تمام سپورٹس فیڈریشن کے عہدیداران نے سپورٹس لیگز کروانے کے فیصلے کو سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم قراردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button