تعلیمسٹی

یو ایس ایڈکے وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ

پاکستانی لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر میں میتیھین کے اخراج کو کم کرنے سے متعلقہ چیلنجز و موا قع پر تبا دلہ خیال 

لاہور(خبر نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ایڈ پاکستان آفس آف کلا ئمیٹ اینڈ سسٹین ایبل گرو تھ مسٹر کیتھ میٹز نرنے گذ شتہ روزاکنا مکس گرو تھ سپیشلسٹ مسٹر کامران نیا زی اور ڈاکٹر مبشرہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکا دورہ کیا۔دریں اثنا اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔اجلاس میں ویٹر نری یونیورسٹی کے انوائرنمینٹل سائنسز، اینیمل نیو ٹریشن اور میٹ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کلا ئمیٹ چینج کی اہمیت اور لائیو سٹاک پروڈکشن پر پڑنے والے اثرات کا تذکرہ کیا نیز میتیھین پرو ڈکشن کنٹرو
ل کے حوالے سے فنڈنگ کے موا قعوں اور اشتراکی اُمور کے بارے میں بات کی۔ مسٹر کیتھ میٹز نر نے پاکستان میں کلا ئمیٹ چینج کے اثرات کو کنٹرول کرنے سے متعلقہ اقدامات کے بارے میں جانا نیز مستقبل کے حوالے سے یوایس ایڈ کی کلا ئمیٹ حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔
قبل ازیں چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف اینیمل نیو ٹریشن ڈاکٹر نوید الحق نے اجلاس کے شر کا کو کلا ئمیٹ چینج میں ویٹر نری یونیورسٹی کے کام کے مو ضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن
دی۔جس میں اُ نہو ں نے بتا یا کہ پاکستان کو اینیمل نیو ٹریشن میں حکمت عملی کا فقدان،ہیٹ سٹریس سیزن، شہری علا قوں میں بجلی کی ڈیما نڈ میں اضا فہ، لا ئیو سٹاک ہیلتھ مینجمنٹ اورمویشیوں کی ری پرو ڈکشن جیسے مسا ئل کا سا منہ ہے۔اُ نہو ں نے کلا ئمیٹ چینج کے حوا لے سے ویٹر نری یونیورسٹی کے گولز اور گا ئے، بھینسو ں اور گھو ڑوں پر تجربات کر نے کے لیئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری اور کلینیکل سہو لیات کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتا یا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button