سٹیسیاست

کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد تجاوزات کریک ڈاون حکمت عملی پر پلان تیار

نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک روانی کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کی تیاریاں مکمل

آج شام تک تمام انجمن تاجران کو اعتماد میں لیں۔ انسداد تجاوزت کیلئے واضح پیغام دیں شہر کے تجاوزات کیلئے 23پوائنٹس کو ہاٹ سپاٹس قرار دیا گیا ہے جن پر بھرپور آپریشنز ہوگا. کمشنر لاہور
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد تجاوزات کریک ڈاون حکمت عملی پر پلان تیار کر لیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل و ڈی سی لاہور رافعہ حیدر و ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے شرکت کی۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک روانی کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج شام تک تمام انجمن تاجران کو اعتماد میں لیں۔ انسداد تجاوزت کیلئے واضح پیغام دیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس انتظامیہ ٹاون سطح پر اور ایس ایچ او سطح پر تاجران تنظیموں کے ساتھ اجلاس کر چکے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے تجاوزات کیلئے 23پوائنٹس کو ہاٹ سپاٹس قرار دیا گیا ہے جن پر بھرپور آپریشنز ہوگا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کل سے شہر بھر میں بلا امتیاز انسداد تجاوزات آپریشن ہو گا۔ انسداد تجاوزات ٹیموں کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری ساتھ ہوگی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق آپریشن کیلئے بھرپور تشہیر ہورہی ہے۔ کار سرکار مداخلت پر گرفتاریاں ہونگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ تجاوزات پر زیر ٹالرنس ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، لاہور پولیس، ایم سی ایل، ایل ڈی اے، ٹریفک پولیس، لیپارک ٹیمیں انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔ اجلاس میں تمام اے سیز، پولیس افسران، ایم سی ایل ایم اوز، ایل ڈی اے ڈائریکٹرز، ٹریفک پولیس افسران و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button