سٹیسیاست

موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ترقی، امن اور خوشحالی ممکن نہیں

جماعت اسلامی کی قیادت ایوانوں میں پہنچی تو عوام کامقدر خوشحالی اور پاکستان کاترقی ہوگا۔

قوم نے مارشل لاء کی حکومتیں اورنام نہاد جمہوری ادوار کو بھی آزما لیا، سب نے مایوس کیا۔ جماعت اسلامی کی قیادت ہی ملک و قوم کو اسلامی نظامکے نفاذ کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالیگی۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

لاہور (خبر نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ترقی، امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔سابقہ تمام حکومتوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بناکر عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔عوام نے مارشل لاء کی حکومتیں اورنام نہاد جمہوری ادوار کو بھی آزما لیا، سب نے مایوس کیا۔ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ٹرائیکا نے قوم کو دلفریب نعروں سے دھوکے دیے، تینوں حکمران جماعتیں اسی اسٹیٹس کو کی محافظ ہیں جسے توڑے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔ 8 فروری سیاسی لیٹروں اور چوروں سے نجات کا دن ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت ہی ملک و قوم کو اسلامی نظام کے نفاذ کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالیگی۔قوم جماعت اسلامی کے امیدواران کا بے داغ ماضی، محب وطنی اور صلاحیت کی بنیاد پر ساتھ دے انشاء اللہ مایوس نہیں کریں گے۔ ہماری قیادت ایوانوں میں پہنچی تو عوام کامقدر خوشحالی اور پاکستان کاترقی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 146 شاہدرہ میں ورکرز کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار پی پی145 ایڈووکیٹ مظہر ملک،امیر شمالی لاہور سیف الرحمٰن، امیر پی پی 146 جہانگیر خان، عبدالرشید اور زاہد بٹ بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button