جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی کی آپریشنز ونگ کے مختلف یونٹس کے ڈی ایس پیز سے میٹنگ

داخلی و خارجی ناکوں،گاردات،جوڈیشل ڈیوٹی پرچوکس اہلکار تعینات کئے جائے. تھانوں، لائنز،ہیڈ کوارٹرز میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے. ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی 

لاہور(خبرنگار ، کرائم رپورٹر)
ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ گاردات اور جوڈیشل ڈیوٹی پرچوکس اہلکار تعینات کئے جائیں۔تھانوں، لائنز،ہیڈ کوارٹرز میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے۔داخلی و خارجی ناکوں پرالرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دی جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں آپریشنز ونگ کے مختلف یونٹس کے ڈی ایس پیز سے میٹنگ کے دوران کیا۔ ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ، اینٹی رائٹ فورس، ایم ٹی،ہیڈ کواٹرز،جوڈیشل سمیت دیگر یونٹس کے ڈی ایس پیز موجودتھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کینٹ ڈویژن میں ڈولفن کی اچھی پٹرولنگ پراظہارِ اطمینان کرتے ہوئے دیگر ڈولفن سیکٹر انچارجز کو پٹرولنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اپنے فرائض دلجمعی،ایمانداری اور لگن سے ادا کریں۔ فرائض میں غفلت پر سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے ڈی ایس پی ایم ٹی کو تمام گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کی ہدایت کی بھی ہدایت کی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈویژنل افسران کے علاوہ آپ سے بھی کارکردگی بارے سوال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button