پاکستانتازہ ترینسیاست

لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج نیب نے توشہ خانہ کیس میں ریفرنس دائر کیا لیکن نقول فراہم نہیں کیں۔

دعویٰ کیا کہ ’ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات آرہی ہیں اور انہیں کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے، اس حوالے سے ہم سارے ہائی کورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے۔

’ہمیں اسکروٹنی سرٹیفکیٹس کے حصول میں بھی تکالیف ہیں، صرف دو دن باقی ہیں، امید ہے کہ ہمیں پاکستان کی عدالتیں انصاف دیں گی،

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ابھی یہ حکومتیں انتی خائف ہیں، نواز شریف کسطرح سے فرار کی کوشش کررہے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں الیکشن ان کی مرضی سے ہوں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’میں خان صاحب کے کہنے پر لاہور سے الیکشن لڑنے جارہا ہوں،ہماری انتخابی مہم جیل سے چلے گی، 10 کروڑ لوگوں کو غربت کی دہلیز میں دھکیل دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button