پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کافارمنگ Next کے ساتھ سینئر مینجمنٹ سٹاف کی ٹریننگ اور الائڈ سروسزکے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا گذشتہ روزفارمنگ Next کے ساتھ سینئر مینجمنٹ سٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگز،ورکشاپ، سیمینار اور کانفرنس منعقد کروانے اور الا ئڈ سروسز دینے سے متعلقہ مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرفارمنگ Next ڈاکٹر محمد اکرم نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ یونیورسٹی کے سینئر انتظا می افسران اورفارمنگ Next سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا انعقاد کروانے کے لیئے ویٹر نری یونیورسٹی کا انتخاب کرنے پرچیف ایگزیکٹیو آفیسر
فارمنگ Next ڈاکٹر محمد اکرم کا شکریہ ادا کیا نیز کہا کہ پبلک سیکٹر کے مختلف ادارے بشمول محکمہ لائیو سٹاک اور پنجاب ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے سٹاف کی کامیا بی کے ساتھ متعدد پروموشنل اور پروفیشنل فیکلٹی ڈیو یلپمنٹ ٹریننگز ویٹرنری اکیڈمی میں منعقد کروا ئی جا چکی ہیں۔قبل ازیں ڈاکٹر محمد اکرم نے معاہدہ کے اغرا ض و مقا صد کے ساتھ ساتھ فارمنگ Next کے ڈیری پروفیشنلز کی فارم پریکٹس کو بہتر بنانے اور ان کے منا فع کو بڑ ھانے سے متعلقہ کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کے بارے میں شر کا کو بتا یا۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں ویٹر نری یونیورسٹی اپنی ویٹر نری اکیڈمی میں فارمنگ Next کو ٹریننگ و کلا س رومز، سیمینار رومز، میٹنگ رومزاور الا ئڈ سروسز کے علا وہ آڈیٹو ریم کے وسا ئل مہیا کرے گی جہا ں فارمنگ Next سینئر انتظا می افسران اورڈیری پروفیشنلز کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُجاگر کرنے کے لیئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگز،ورکشاپ، سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد کروائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button