پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 51 سب انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائ

ترقی پانے والوں میں آپریشن برانچ کے 24، انویسٹی گیشن کے 23، ایلیٹ کے 02، سپیشل برانچ کے 01 اور سی سی پی او آفس کا 01 سب انسپکٹر شامل۔

لاہور پولیس نے رواں برس کے دوران 33 پروموشن بورڈ اجلاس منعقد کرکے 4000 اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ایک برس میں 20 ہزار ترقیوں کے ٹارگٹ میں لاہور پولیس نے 20 فیصد حصہ ڈالا۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی سے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سب انسپکٹرز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب سجائی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے پروموٹ ہونے والے 51 سب انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں آپریشن برانچ کے 24، انویسٹی گیشن کے 23، ایلیٹ کے 02، سپیشل برانچ کے 01 اور سی سی پی او آفس کا 01 سب انسپکٹر شامل ہیں۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ، بچوں اور عزیز و اقارب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس نے رواں برس کے دوران 33 پروموشن بورڈ اجلاس منعقد کرکے 4000 اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی،گذشتہ سات برسوں میں لاہور پولیس میں پروموشن بورڈز کے 27 اجلاسوں میں صرف 5182 افسران و اہلکاروں کو ترقیاں دی گئیں یوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ایک برس میں 20 ہزار ترقیوں کے ٹارگٹ میں لاہور پولیس نے 20 فیصد حصہ ڈالا، ترقی پانے والوں میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز جبکہ اے ایس آئیز سے سب انسپکٹر رینک پر افسران و اہلکار شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس فورس کی محکمانہ پروموشن، استعداد کار میں اضافے اور ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے، ترقی پانے والے افسران محکمانہ پروموشن اور ویلفیئر کا صلہ پہلے سے زیادہ اچھی کارکردگی کی صورت شہریوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی اور اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button