جرم و سزاسٹی

51 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر شعیب محمود اور آپریشن کمانڈر شفیق احمد نے بریفنگ دی

جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ کرائم فائٹنگ میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے، انڈر ٹریننگ اے ایس پیز. پنجاب کے 19 شہروں میں ڈی آئی سی تھری سینٹرز قائم کر رہے ہیں، مینجنگ ڈائریکٹر

51 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے انڈر ٹریننگ اے ایس پیز نے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پرمینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر شعیب محمود اور آپریشن کمانڈر شفیق احمد نے بریفنگ دی اور وفد کومختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔زیر تربیت افسران کو انٹیگریٹڈ ایمرجنسی 15، فورینزک ایویڈنس کی اہمیت اور ای چالان سسٹم بارے بریف کیا گیا۔مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 19 شہروں میں ڈی آئی سی تھری سینٹرز قائم کر رہے ہیں۔تمام اربن سینٹرز کو کیمروں سے کوور کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر پلیننگ کی گئی ہے۔ انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کا کہنا تھاکہ سیف سٹی آنا ٹریننگ کے خوشگوار تجربات میں سے ہےجدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ کرائم فائٹنگ میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ بعدازاں ایس ایس پی آپریشنر آئی سی تھری رفعت بخاری نے زیر تربیت افسران کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button