انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینصحت

کوپ 28 کانفرنس: پاکستان کی چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی خدمات لائق تحسین قرار

کوپ 28 کی صحت کی کیٹیگری میں ’’زید سسٹین ایبلٹی پرائز‘‘ کے لیے دنیا بھر سے 5 ہزار اداروں نے شمولیت اختیار کی. پاکستان سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن شامل تھی۔

کوپ 28 کی پُروقار تقریب میں چائلڈ لائف فاؤیشن کو حکومت کے ساتھ شراکت میں 200 ہسپتالوں کے ذریعے بچوں کی ہنگامی دیکھ بھال کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی وجہ سے صحت کے زمرے میں منتخب کیا گیا۔

اگرچہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن ’’زید سسٹین ایبلٹی پرائز‘‘ جیتنے میں ناکام رہی لیکن کوپ 28 میں اپنی نمایاں خدمات کی وجہ سے دنیا بھر کے رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی۔

کوپ 28 میں سینیٹر شیری رحمان نے بھی ذیلی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button