تعلیمسٹی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب

کرسمس کا تہوار تمام مسیحی برادری کے لیے خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ایم ڈی پیف

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈآفس لاہور میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید، پیف افسران اور مسیحی برادری ملازمین نے شرکت کی۔ایم ڈی پیف اور تمام سینئرافسران نے مسیحی برادری کے ملازمین کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ ایم ڈی پیف کے احکامات پر مسیحی برادری کے تمام ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور کرسمس الاؤنس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے تمام مسیحی برادری کے ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ کرسمس کا تہوار تمام مسیحی برادری کے لیے خوشیوں بھرا تہوار ہے اور یہ دن باہمی محبت، بھائی چارے اورسماجی انصاف کے فروغ کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔
اس موقع پرایم ڈی پیف نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مسائل بھی سنے۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین نے کرسمس کے موقع پر اتنی شاندار تقریب کے انعقاد پر ایم ڈی پیف کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیف ایک خوبصورت ادارہ ہے جس میں ہمارے ساتھ ہمیشہ مساویانہ سلوک کیا جا تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button