تعلیمسٹی

یونیورسٹی کی ترقی میں مسیحی ملازمین کا کردار قابل ستا ئش ہے۔ پروفیسر نسیم احمد

ویٹرنری یونیورسٹی میں مسیحی ملازمین کے لیئے کرسمس کیک کا ٹنے کی تقریب کا انعقاد

لاہور( خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن نے کرسمس کے سلسلے میں مسیحی ملازمین کے لیئے کر سمس کیک کا ٹنے کی تقر یب کا انعقاد کیا۔ تقر یب کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پر نسپل گریس بائبل کالج لاہور پا سٹر جا وید تارا، پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، ریٹا ئرڈ کرنل ہمایو ں جمیل اختر، ڈاکٹر شہان عظیم،
پاسٹر جا وید یو نس،صدر نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اسد شاہ سمیت یو نیو ر سٹی کے مسیحی ملازمین اور ان کے فیملی ممبران و سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں وا ئس چا نسلر پرو فیسر نسیم احمد نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی خوشیاں منانے پر مبارکباد پیش کی نیز اُس موقع پر اُ نہو ں نے سینئر فیکلٹی ممبران اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا۔پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کی تر قی میں مسیحی ملازمین کا کردار قا بل ستا ئش ہے۔اُنہو ں نے کہا کہ ہم نے ہر طرح کی سا زشو ں،ریشہ دوا نیا ں اور آپسی نفرتو ں سے خود کو بچا کے رکھنا ہے اورہمیشہ محبت، رواداری اوریگانگت کے پیغام کو عام کرنا ہیں کیونکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی میں تمام ملا زمین کو یکسا ں بنیا دی حقو ق حا صل ہیں بالکل اُسی طرح جس طرح یکسا ں حقوق کا ذکر اقلیت کے لیئے آئین پاکستان میں درج ہے۔پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کی یہ شاندار روا ئیت ہے کہ ہر سال اپنے مسیحی ملازمین کی حو صلہ افزا ئی کے لیئے کر سمس کی تقریب منعقد کر وا تی ہے اور یونیورسٹی کے با قی تمام ملا زمین بھی ان کی خو شیو ں میں برابر شر یک ہو تے ہیں۔ پاسٹرجاوید تارا نے اپنے خطاب میں خدا کی بڑا ئی،انسا نیت کی اہمیت، آپسی میل جول و تعاون اور خدا کے پیغام سے متعلقہ زندگی کے سنہری اُصولوں پر بات کی نیز وطن عزیز کی خو شحا لی اور ویٹر نری یونیورسٹی کی ترقی کے لیئے دعا بھی کی۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button