پاکستانسٹیسیاست

چیف سیکرٹری کی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کو سول سیکرٹریٹ کی طرح پیپر لیس کرنے کی ہدایت

محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر،روائتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اربوں روپے کی بچت ہوگی، زاہد اختر زمان

لاہور (خبر نگار)
محکموں میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم (e-FOAS) پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعدچیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے  صوبہ بھر میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاترکو پیپر لیس کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں منگل کے روزمنعقد اجلاس کے دوران جاری کی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے پی آئی ٹی بی کو ہدایت کی کہ آرکائیو فائلز کی سکیننگ کا کام جلد مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کو محکمانہ خط و کتابت ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم (e-FOAS) کے ذریعے کرنے کا پابند کیا گیا ہے، اورای فاس کے ذریعے منسلک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہ کہ روائتی فائل سسٹم ختم ہونے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
چیف سیکرٹری نے محکمانہ انکوائریز اور پینشن کیسز کو جلد از جلد نمٹانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ زیرا لتواء انکوائریز کے باعث محکمانہ ترقی نہ ہونے سے ملازمین کی حق تلفی ہوتی ہے۔ای فاس پر کامیابی سے عملدرآمد پر چیف سیکرٹری نے چیئرمین پی آئی ٹی بی اور انکی ٹیم میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button