پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

حیدرآباد: 22 سالہ لڑکی غیرت کے نام پر قتل

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ پنیاری کے علاقے شاہ لطیف کالونی مین واقع ایک گھر میں فائرنگ کر کے 22 سالہ اقرا بنت قاسم نامی لڑکی کو قتل کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق گھر میں گھس کر گولی مارنے والے ملزم اُسکا کزن تھا جس کی شناخت اکبر سومرو کے نام سے ہوئی ۔

دوسری طرف جس نوجوان پر متوفیہ کے ساتھ تعلق کا الزام لگایاگیا اسے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لیکر سی آئی اے سینٹر منتقل کردیا ہے اور اس دوران پولیس موبائل پر پتھراؤ بھی کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button