پاکستانسٹیسیاست

پنجاب حکومت نے تعطل کا شکار ایک فلاحی منصوبہ مکمل کر لیا، کم قیمت ہاؤسنگ سکیم کے تحت 245گھر تیار

محسن نقوی کی ہدایت 15 جنوری کوچھوٹے سرکاری ملازمین کو دئیے جائیں گے

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا رکھ پاجی، رائیونڈکا دورہ،کم قیمت ہاؤسنگ سکیم کے تحت تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا، فراہم کردہ سہولتوں کے جائزہ لیا. سیوریج اور ڈرینج کا کام جلد مکمل کیا جائے،تعمیرشدہ گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق ضروری امور فوری طے کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت

لاہور(خبر نگار) نگران پنجاب حکومت نے تعطل کا شکار ایک فلاحی منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ رائیونڈ میں کم قیمت ہاؤسنگ سکیم کے تحت 245گھر تیار۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر 245 گھر 15 جنوری کوچھوٹے سرکاری ملازمین کو دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رکھ پاجی، رائیونڈ میں کم قیمت ہاؤسنگ سکیم کے تحت تعمیر شدہ گھروں کا دورہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے گھروں میں فراہم کردہ سہولتوں کے جائزہ لیا۔ وزیر علیٰ محسن نقوی نے تعمیر شدہ گھروں میں سرکاری ملازمین کی رہائش کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ سیوریج اور ڈرینج کا کام جلد مکمل کیا جائے اورتعمیرشدہ گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق ضروری امور فوری طے کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو ایف ڈبلیو او کے حکام نے ہاؤسنگ سکیم کے تحت تعمیرشدہ گھروں کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز ہاؤسنگ، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ،کمشنر لاہور، بینک آف پنجاب،ایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button