پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تاریخی اقدام، سیف سٹیز کے پولیس کمیونیکیشن افسران کو پروموشن مل گئی

سیف سٹیز اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار پولیس کمیونیکیشن افسران کو محکمانہ پروموشنز دی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس

31 افسران کو سینئر کمیونیکیشن افسران، 45 کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا۔ ترقی پانے والے پولیس کمیونیکیشن افسران سیف سٹی اتھارٹی کا بہترین ہیومن ریسورس ہیں۔ سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبے کے 20 شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے، شہروں میں میں ڈیٹا سنٹرز ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار, کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ویلفیئر و پروفیشنل گروتھ کیلئے ایک اورتاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے سیف سٹی اتھارٹی میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس کمیونیکیشن افسران کی محکمانہ ترقیوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار پولیس کمیونیکیشن افسران کو محکمانہ پروموشنز دی گئیں، مجموعی طور پر 31 افسران کو سینئر کمیونیکیشن افسران جبکہ 45 کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا ہے، قبل ازیں بعض وجوہات کی بنا پر سیف سٹیز اتھارٹی میں محکمانہ پروموشن کا عمل تعطل کا شکار تھا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ ٹیسٹ اور دیگر قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی کے اہل افسران کو پروموٹ کردیاگیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سنٹرل پولیس آفس میں سیف سٹیز اتھارٹی کے پروموٹ ہونے والے سینئر کمیونیکیشن افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر کمیونیکیشن افسران اور سینئر ٹیکنیکل افسران کو تھری سٹار بیجز لگائے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب،ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، چیف آپریٹنگ آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ترقی پانے والے پولیس کمیونیکیشن افسران سیف سٹی اتھارٹی کا بہترین ہیومن ریسورس ہیں، اور ترقی کے بعد ان کمیونیکیشن افسران کی تنخواہ میں 50 ہزار ماہانہ اضافہ ہوگا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام افسران پروگرامنگ، کمیونیکیشن سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہترین کارکردگی کو اپنا شعار و ٹارگٹ بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبے کے 20 شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے، شہروں میں میں ڈیٹا سنٹرز ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ سیف سٹی افسران کا کیرئیر پاتھ تشکیل، پولیس کمیونیکیشن افسران ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے تک پروموٹ ہونگے۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے سیف سٹی کمیونیکیشن افسران کو خطاب میں اہم ہدایات بھی جاری کیں۔تقریب سے ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button