جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی بارے اہم اجلاس

لاہور پولیس کی ٹیم نے صوبائی دارالحکومت کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

لاہور (خبر نگار, کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں تعینات ماڈرن تربیت یافتہ پبلک فرینڈلی سٹاف، تھانوں کے روایتی تصورکو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی، سافٹ وئیرز سے شہریوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز میں شہریوں کو جدید پولیسنگ، بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے پبلک سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر مقررہ ٹائم لائن میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نگران وزیر اعلی پنجاب سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کے دورا ن کیا۔ اجلاس میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور پولیس کی ٹیم نے آئی جی پنجاب کو صوبائی دارالحکومت کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے مختلف تھانوں میں زیر تکمیل ترقیاتی کاموں اور نئی تھانوں کے تعمیراتی پلان بارے رپورٹس کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی ایلیٹ، ایس ایس پی آپریشن لاہور، اے آئی جی ایڈمن سنٹرل پولیس آفس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button