سٹیسیاست

عوام ووٹ دینے سے قبل، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی کارکردگی کو مد نظر رکھیں

حکمرانوں نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا ان سے نجات ضروری ہو چکی ہے. جماعت اسلامی قوم کو محب وطن اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے. امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری

لاہور( خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے، مہنگائی کے ستائے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔13جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے اپنے سولہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 22فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ قوم جب ان لوگوں کو ووٹ دینے کا ارادہ کرے توان کی کارکردگی کو بھی مد نظر رکھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں پٹرول کی قیمت میں 125روپے فی لیٹر،ڈیزل کی قیمت میں 126 فی لیٹر،ڈالر کی قیمت میں 108روپے،چینی کی قیمت میں 70روپے فی کلو،آٹے کی قیمت میں 92روپے فی کلو،چاول کی قیمت میں 150روپے فی کلو،گھی کی قیمت میں 180روپے فی کلوتک اضافہ ہوا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بجلی کا فی یونٹ کی قیمت میں 34روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایل پی جی کا سلنڈر کی قیمت میں 1040روپے کا اضافہ ہوا۔کوئی ایک چیز بھی ایسی نہیں جس کی قیمت میں کمی کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ 76برسوں سے ملک میں تجربات کئے جا رہے ہیں، ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک آج پاکستان کو بہت پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان سے آگے نکل چکا ہے۔ محمدجاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کو حقیقی معنوں میں محب وطن اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے۔ ہماری کار کردگی قوم کے سامنے ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ کرپٹ اور آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کیا جائے۔ ملک و قوم آج جس نہج پر پہنچ چکے ہیں اس میں سب سے بڑا ہاتھ کرپٹ ٹولے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button