سٹیسیاست

شہر لاہور بیڈ گورننس کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے

لاہور میں پینے کا صاف پانی شہریوں کیلئے سنگین بنیادی مسئلہ بن چکا ہے۔

شہری علاقوں میں بوسیدہ سیوریج، ٹوٹی گلیاں، سٹرکیں اور ابترصفائی و ستھرائی کی صورتحال ہے۔ عوام نے8 فروری کو جماعت اسلامی کے دیانتدار امیدواران کو کامیاب کیا تو مسائل ختم کر کے خوشحالی لائیں گے۔ امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی ڈورٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو
لاہور (خبر نگار ) امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بیڈ گورننس ملک کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں۔شہر لاہور بیڈ گورننس کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے۔ لاہور میں پینے کا صاف پانی شہریوں کیلئے سنگین بنیادی مسئلہ بن چکا ہے۔ 2 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں پینے کا صاف پانی شہریوں کیلئے سنگین بنیادی مسئلہ بن چکا ہے۔ شہری علاقوں میں بوسیدہ سیوریج، ٹوٹی گلیاں، سٹرکیں اور ابترصفائی و ستھرائی کی صورتحال ہے۔اہل لاہور ان سنگین بنیاد ی مسائل کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ میڈل کلاس گھرانوں کے لوگ پانی خرید کر اور عام آدمی سیوریج ملا آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔شہری علاقوں میں سالوں سے بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ سابقہ منتخب نمائندگان کی نااہلی اور انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اندور ن شہر پی پی 147 کے علاقوں میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران میڈیا کو شہریوں کے بنیادی مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عوام نے8 فروری کو جماعت اسلامی کے دیانتدار امیدواران کو کامیاب کیا تو مسائل ختم کر کے خوشحالی لائیں گے۔ ہمارے نمائندگان منتخب ہوکر سب سے پہلے نکاسی آب کے لئے سالوں پہلے ڈالی گئی مخدوش اور بوسیدہ سیوریج اور پانی کی لائنیں تبدیل کروانے کیساتھ اور صحت تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے۔اہل لاہورنے جماعت اسلامی کی قیادت پر اپنے ووٹ کے ذریعے بھرپور اعتماد کااظہار کیا تو انشاء اللہ مایوس نہیں کریں گے اور شہر لاہور کو صاف ستھرائی مسائل سے پاک ترقیافتہ شہر
مثالی شہر بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button