
ای رجسٹری سنٹر کا کام 99فیصد مکمل ہے، ڈیڈ لائن تک تمام کام مکمل کر لیا جائے گا.یس ایم بی آر کو بریفنگ. شالامار ٹاون، داتاگنج بخش ٹاون اور سمن آباد ٹاون کے سب رجسٹرار ای رجسٹری ماڈل سنٹر میں بیٹھیں گے.کمشنر لاہور
لاہور(خبرنگار) ایس ایم بی آر پنجاب نبیل جاوید اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی PLRA سائرہ عمر،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی ہمراہ موجود تھیں۔ دورے کے موقع پر اینٹرنس، ریسیپشن کاونٹرز، آٹومیٹڈ ٹوکن سسٹم، مانیٹرنگ سسٹم اور انتظار گاہ کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ منصوبے میں پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ نبیل جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ایک چھت تلے ای رجسٹری کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔ ایس ایم بی آر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای رجسٹری سنٹر کا کام 99فیصد مکمل ہے، ڈیڈ لائن تک تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شالامار ٹاون، داتاگنج بخش ٹاون اور سمن آباد ٹاون کے سب رجسٹرار ای رجسٹری ماڈل سنٹر میں بیٹھیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ای رجسٹری میں اسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر، جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ شہریوں کے ریونیو امور کیلئے ایک ہی چھت تلے کارپوریٹ طرز پر تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ای رجسٹری ماڈل سنٹر کے تمام سیکشنز میں کام مکمل ہوگیا۔ فنشنگ اور بیوٹیفکیشن بھی تکمیل کے قریب ہیں۔ ای رجسٹری ماڈل سنٹر چند روز میں کارپوریٹ سیکٹر طرز پر فعال ہوجائے گا