
لوئر دیر تیمر گرہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8فروری ملک میں خاندانی بادشاہت کے خواہشمند سیاسی برہمنوں کے سوگ کا دن ہو گا۔ حکمران اشرافیہ کا احتساب اب عوام ان کا احتساب کریں گے۔
کے پی بد امنی کی لپیٹ میں ہے، اس کے باوجود صوبے میں الیکشن کا التوا عوام کو قبول نہیں ہوگا، جماعت اسلامی ملک میں بروقت انتخابات چاہتی ہے۔
سراج الحق نے کہا ہے 76 سال سے اس ملک پر 35 جرنیلوں اور مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی نے حکومت کی ان تمام لوگوں نے مل کر پاکستان پر اسٹیٹس کو برقرار رکھا، معیشت کو تباہ کیا۔
ان پارٹیوں نے سودی نظام مسلط کیا جو ظلم اور یہودیوں کا نظام ہے اور آج ان لوگوں کے پاس پاکستانی قوم کو بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں۔