
ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر یارک انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی جس میں سربراہ جے یو آئی سمیت انکے ہمراہ موجود تمام افراد محفوظ رہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے، ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔
کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔