
سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد نے اپنے بیٹے کی ضمانت درخواست کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اس حوالے سے باقاعدہ رٹ پٹیشن دائر کردی گئی جو کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ نے دائر کی ہے۔ رٹ پٹیشن شاہ فیصل اتمان خیل کی وساطت سے دائر کی گئی ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا گیا مگر انہیں کوئی معلومات نہیں دی گئی اور اب بھی ان کے گھر اور حجرے پر چھاپوں کے ساتھ ساتھ اس کے رشتہ داروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جتنے مقدمات مراد سعید کے خلاف درج ہیں اس میں انہیں ضمانت دی جائے ۔