انٹر نیشنلتازہ ترین
غزہ جنگ سے نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا

اسرائیلی ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ کے تازہ سروے کے مطابق جاری جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے اور انکے پاس اب صرف 15 فیصد اسرائیلیوں کی حمایت باقی بچی ہے ۔
سروے کے مطابق صرف 15 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں ۔
غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ دہشت گردی بدستور جاری ہے اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔