
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ او رکمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کوئلہ اور لکڑی بھی مہنگے داموں ملنے پر شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ لکڑی کا استعمال شہری علاقوں کے مکینوں کیلئے ناممکن جبکہ بند گھروں والے سخت اذیت کا شکار ہے۔ امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت
لاہور ( خبر نگار) امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سخت سردی میں بجلی و گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ او رکمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔بجلی او رگیس کی عدم دستیابی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے اور کاروبار تباہ ہورہے ہیں۔صبح و شام سوئی گیس کی بندش،ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بے تحاشہ یوٹیلیٹی بلز دینے کے باوجود شہری بجلی اور گیس کیلئے ترس رہے ہیں۔مہنگائی کے ستائے عوام کوئلہ اور لکڑی بھی مہنگے داموں ملنے پر دوہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ایک طر ف لکڑی کا استعمال شہری علاقوں کے مکینوں کیلئے ناممکن جبکہ بند گھروں والے سخت اذیت کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے شہری موسمی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ایسے میں بجلی و گیس کی عدم دستیابی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بنی ہوئی ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنائے تاکہ سخت سرد موسم میں شہریوں کیلئے معمولات زندگی میں ریلیف میسر ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 63بھاٹی گیٹ میں کارنرمیٹنگز اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔