
09 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل، 08 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز اور 05 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر رینک پر ترقی دی گئی۔ بینڈ سٹاف کے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو بہترین خدمات پر تحائف، پھول اور کیش انعامات بھی دئیے۔
لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ذاتی دلچسپی سے پولیس بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کی پروموشن کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا اور پنجاب پولیس بینڈ سٹاف کے22اہلکاروں کو 15 برس بعد محکمانہ پروموشنز دے دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے بینڈ سٹاف میں شامل 09 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل، 08 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز اور 05 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر رینک پر ترقی دی گئی ہے اس سے قبل پولیس بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو آخری بار 2009 میں پروموشن ملی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسٹینڈنگ آرڈر میں تبدیلی کروا کر بینڈ سٹاف کی ترقیوں کا مسئلہ حل کروایا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس بینڈ سٹاف کی پروموشن کیلئے پروموشن بورڈ انعقاد پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور، ایس ایس ایس آپریشنز و انویسٹی گیشنز کو تعریفی اسناد دیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور پولیس کی قیادت نے ایک سال میں 36 واں پروموشن بورڈ کرکے بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو محکمانہ پروموشنز دیں جو قابل ستائش ہے۔ پولیس بینڈ سٹاف کے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہوئی جس میں بینڈ سٹاف کے اہل خانہ اور بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر پولیس افسران نے بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو محکمانہ پروموشنز کے رینک لگائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو بہترین خدمات پر تحائف، پھول اور کیش انعامات بھی دئیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمہ پولیس میں ہر رینک پر پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس میں 11 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی، بھرتی کا جلد آغاز ہو جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔