جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن ریس کورس اور ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور کے زیر تعمیر دفاتر کا دورہ

آئی جی پنجاب کا تمام تعمیراتی کام کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم

سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کروائیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور کے تھانوں اور دیگر پولیس دفاتر میں تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم۔
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن ریس کورس اور ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور کے زیر تعمیر دفاتر کا دورہ کیا،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسران نے زیر تکمیل تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام تعمیراتی کام کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کروائیں اور تعمیراتی کام کے کوالٹی اسٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے تھانوں اور دیگر پولیس دفاتر میں جاری تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تھانوں و دفاتر کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کا کام افسران ذاتی نگرانی میں مکمل کروائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان اور موثر بنانا ہے اور اس سلسلے میں دستیاب وسائل کی موثرا ستعمال سے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button