
سینٹ میں 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد آئین و قانون منافی ہے۔ سوشل میڈیا کا صحیح استعمال عام انتخابات میں اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھنے میں بنیاد کردار ادا کرسکتا ہے۔ نوجوان فخر کے ساتھ اپنی دیانتدار اور باصلاحیت کیلئے سوشل میڈیا کے تمام فورمز پر انتخابی کمپین میں حصہ لیں۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، انجینئر اخلاق احمد و دیگر کا منصورہ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب
لاہور (خبر نگار ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بروقت عام انتخابات ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے۔ دہشت گردی، بدامنی اور معیشت کی تباہی کا علاج صاف شفاف انتخابات کے ذریعے باصلاحیت قیادت کو آگے سے ممکن ہے۔شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا 25 کروڑ عوام کا بنیادی حق ہے۔ جماعت اسلامی 8 فروری کو صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے جوپوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔پاکستان کے مستقبل کی قیادت کے فیصلے کو آزادنہ طور پر عوام کے ووٹ کی طاقت سے منصوب ہونا چاہیے۔ سینٹ میں چند افراد کی جانب سے 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد آئین و قانون منافی ہے۔ 14سینیٹرز 25کروڑ عوام کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔سیاسی جماعتیں الیکشن کا التوا اس لیے چاہتی ہے کہ گذشتہ 16 ماہ کے اندر تمام سیاسی پارٹیوں کی پی ڈی ایم کی صورت میں کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کے سوشل میڈیا سوشل ایکٹوسٹ کے ” سوشل میڈیا کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کنونشن میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، مرکزی انچارچ سوشل میڈیا سمش الدین امجد نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انچارج سوشل میڈیا لاہور موسی مجاہد، امراء اضلاع جنوبی، عربی لاہور اظہر بلال، عبد العزیز عابد، سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی سمیت بڑی تعداد میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مردو خواتین نے شرکت کی۔ کنونشن سے قائدین نے خطاب نے کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا اثاثہ اور اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں۔سوشل میڈیا کا صحیح استعمال عام انتخابات میں اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھنے میں بنیاد کردار ادا کرسکتا ہے۔ہمارے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، امیدواران، ذمہ داران، ووٹرز اور سپورٹرز تہذیب اور تمدن کی حدود میں رہ کر سوشل میڈیا کمپین میں خدمت کی سیاست کے انقلابی منشور کو اپنی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیگر جماعتوں کی طرح طوفان تمیزی سے انتہائی گریز کیا جائے بلکہ اسلامی اشعار کو اپنایا جائے تاکہ نوجوان نسل آپ کے اخلاق اور آپ کی قیادت کی جانب راغب ہو۔ جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان فخر کے ساتھ اپنی دیانتدار اور باصلاحیت کیلئے سوشل میڈیا کے تمام فورمز پر انتخابی کمپین میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں موجود نوجوانوں نے اگر لاہو ربھر میں سوشل میڈیا کمپین میں سابقہ سیاستدانوں کی کارکردگی اور جماعت اسلامی کی بنا اقتدار کی کارکردگی کا درست موازنہ عوام تک پہنچا دیا تو انشاء اللہ8 فروری کا سورج ہمارے امیدواران کی جیت کے ساتھ طلوع ہوگا۔