جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قربان پولیس لائنز آمد، زیر تعمیر پولیس اپارٹمنٹس/ فلیٹس کا معائنہ کیا

کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو جاری کام بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر عمارت کے تمام فلورز کا دورہ کیا، تعمیراتی کام کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان پولیس لائنز کا دورہ کہا اور زیر تعمیر پولیس اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپارٹمنٹس کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو جاری کام بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر عمارت کے تمام فلورز کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اپارٹمنٹس کا تعمیراتی کام کوالٹی اسٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اپارٹمنٹس کی تعمیر سے پولیس افسران و ملازمین کو رہائش کی سہولت میسر آئے گی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اسد سرفراز خان اور اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button