پاکستانسٹیسیاست

لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد

بیرون ممالک بالخصوص چائنیز کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب میں لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔ بیرون ممالک بالخصوص چائنیز کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز چائنیز کمپنی کے عہدیداران سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ چائنیز کمپنی نے پنجاب میں بریڈنگ پرندوں کے تحفظ کے حوالے سے انویسٹمنٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ملکر لائیو سٹاک سیکٹر کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے پانچ لاکھ بریڈنگ پرندوں کی فارمنگ کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ پنجاب میں آپ کی مختلف انویسٹرز کے ساتھ ملاقاتیں کروائیں گے جبکہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دورازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے انویسٹرز کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کروائیں گے۔ملاقات میں بڑے بڑے انویسٹرز کو مدعو کریں گے تاہم امید ہے اس ملاقات کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ گورنمنٹ آف پنجاب آپ کی بھرپور مدد کرے گی تاہم ایک اچھی سی پریزنٹیشن تیار کریں تاکہ پاکستانی بڑی کمپنیوں کے آگے انکی پریزینٹیشن رکھی جا سکے گی۔جو بھی کمپنی اشتراک کرنا چاہے، انکو ایک پرفارما فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بتا سکیں کہ کہاں انویسٹمنٹ بہتر رہے گی۔ملاقات میں چائنیز کمپنی FAMSUN کے وائس پریزیڈنٹ Andy Pian،ایسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ Simon Chen ،پنجاب بورڈ اف انویسٹمنٹ اور پی آئ ٹی بی کے نمائندگان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button