
عوام آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل اور بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے ترازو کو ووٹ دیں ۔ غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی دیانتدار قیادت ہی کرسکتی ہے ۔ امید وار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ کا اندورن شہر میں مختلف کانر میٹنگز سے خطاب
لاہور (خبر نگار )امید وار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 8 فروری ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا یوم حساب بنائیں گے ۔ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحال کا نشان صرف” ترازو” ہے ۔ اہل لاہور کے کارکنان و ذمہ داران گھر گھر جاکر رابطہ عوام الیکشن مہم کو مزید تیز کریں۔ ملک کے 25 کروڑ عوام موجودہ مہنگائی ، بے روزگاری اور ظلم وجبر کے نظام سے نجات چاہتے ہیں ۔ باریاں لگا کر اقتدار میں رہنے والے سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سےقرضے لیکر اپنی جائیدادیں اور اثاثے بنائے اور ملک و قوم کو قر ض کی زنجیروں میں جکڑا ،ادائیگی کیلئے ہوشربا ٹیکسز کی صورت میں عوام کی جیبوں پر ڈاکا مار جارہا ہے ۔ لوگ تنگ آچکے ہیں ،ملک کی دونوں بڑی جماعتیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ، تحریک انصاف نے بھی 4 سال ضائع کیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ کالونی ،فیض باغ، صدیق بھاٹی گیٹ ، محلہ شیخاں، مین بازار بھاٹی گیٹ میں مختلف کانر میٹنگز سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ قوم کے پاس آخری امید اور واحد آپشن جماعت اسلامی ہے ۔ عوام آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل اور بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے ترازو کو ووٹ دیں ۔ غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی کرسکتی ہے ۔