پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مختلف تھانوں، پولیس دفاتر اور پراجیکٹس کے دورے، زیر تکمیل تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم۔
پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے شہریوں کو پبلک سروس ڈلیوری کا عمل مزید تیز اور آسان ہوگا، آئی جی پنجاب
لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف تھانوں، پولیس دفاتر اور ترقیاتی پراجیکٹس کے اچانک دورے کئے اور زیر تکمیل تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سب سے پہلے قربان پولیس لائنز پہنچے اور زیر تعمیر رہائشی اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے آئی جی پنجاب کو زیر تکمیل کام بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے اپارٹمنٹس کا تعمیراتی کام اعلی معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب نے پولیس اسٹیشن گلبرگ میں پنجاب پولیس کے پہلے انٹی گریٹڈ سائبان سنٹر کا دورہ کیا اور زیر تعمیر سائبان سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،ڈاکٹر عثمان انور نے قذافی سٹیڈیم میں قائم کئے گئے نئے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کا دورہ کیا، لائسنسز اجرا کا جائزہ لیا،سی ٹی او لاہور نے آئی جی پنجاب کو قذافی لائسنسنگ سنٹرکی ورکنگ اور سہولیات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب نے پولیس اسٹیشنز گلبرگ، اچھرہ اور ٹاؤن شپ کے بھی دورے کئے، سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول ورکنگ کا جائزہ لیا،سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز ٹاؤن شپ دورے کے موقع پر آئی جی پنجاب نے سٹاف کو اہم ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں آئی جی پنجاب سنٹرل پولیس آفس پہنچے، زیر تعمیر میوزیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا۔ا ٓئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے شہریوں کو پبلک سروس ڈلیوری کا عمل مزید تیز اور آسان ہوگا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ایس ایس آپریشنز لاہور علی رضا، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اسد سرفراز خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button