سٹی

شہریوں کے لیے درد سر اور ٹریفک بندش کا باعث بننے والا کیو سینما سر بمہر کر دیا گیا

کیو سینما کو سڑک اور سائیڈ روڈ پر پارکنگ کرنے اور بلڈنگ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا

شہر میں بڑے سینما گھروں سمیت تمام کمرشل و دیگر املاک کو پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔عامرا حمد خان
لاہور(خبرنگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت اورعدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی نصرت کی نگرانی میں صبح سویرے کارروائی کرتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ پر شہریوں کے لیے درد سر اور ٹریفک کی بندش کا باعث بننے والا کیو سینما سر بمہر کر دیا۔سینما انتظامیہ و مالکان کو ایل ڈی اے کی جانب سے بار بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے لیکن انتظامیہ نے کوئی قابل عمل اقدام نہ کیا۔کیو سینما کو سڑک اور سائیڈ روڈ پر پارکنگ کرنے اور بلڈنگ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے عامرا حمد خان نے کہا کہ شہر میں بڑے سینما گھروں سمیت تمام کمرشل و دیگر املاک کو پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر 9 اہم شاہراوں کو ماڈل شاہراہ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button