سٹی

ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے ٹریفک چالان و دیگر ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کیلئے معاہدہ طے پا گیا

لاہور(خبر نگار) ٹیکس ادائیگی میں شہریوں کو سہولت دینے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور نجی کمپنی کے مابین ایم او یو طے پا گیا ہے۔ایم او یو کی بدولت صارفین ٹریفک چالان‘ٹوکن ٹیکس‘ای چالان سمیت اٹھارہ محکموں کے ٹیکس و ادائیگیاں پی آئی ٹی بی کی محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ موبائل ایپ ”ای پے پنجاب“ کے ذریعے کر سکیں گے۔ ایم او یو پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی خرم مشتاق اور ہیڈ پبلک سیکٹر پارٹنرشپ عارف محمود چوہدری نے دستخط کئے۔پی آئی ٹی بی پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون رسول کھوکھر‘ہیڈ آف ڈویلپمنٹ ای پے شہزاد محمود اور ٹیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button