انٹر نیشنلتازہ ترین
بھارت: ہندو لڑکے سے دوستی پر مسلمان لڑکی سے زیادتی

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مسلمان لڑکی کو مبینہ طور پر ہندو شخص سے دوستی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور یہ واقعہ 7 جنوری کو پیس آیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں انھی ملزمان کو کار کے اندر ایک اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہوٹل کے اندر تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے انھیں کمرے سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور دریا کے قریب لے کر گئے جہاں اس سے پھینک دیا اور الزام عائد کیا کہ انھیں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو میرے سامنے لایا گیا تو ان کو پہچان سکتی ہیں، انھوں نے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔