پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے”شہدائے پنجاب پولیس(جلد دوئم)“ کے مصنف ایم آر شاہد(تمغہ امتیاز) کی تعریف۔

ایم آرشاہد نے ”شہدائے پنجاب پولیس“ کے دوسرے ایڈیشن میں پنجاب پولیس کے مزید500شہداء کی قربانیوں کا احاطہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ایم آر شاہد کی تعریفی سند اور نقد انعام کے ساتھ حوصلہ افزائی کی۔
لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ’’شہدائے پنجاب پولیس“ کا دوسرا ایڈیشن تحریر کرنے پر معروف محقق اور مصنف ایم آر شاہد کی تعریفی سند اور نقد انعام سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ ایم آر شاہد (تمغہ امتیاز) اس سے قبل صدارتی ایوارڈ یافتہ کتاب شہدائے پنجاب پولیس جلد اول لکھ چکے ہیں جس میں پنجاب پولیس کے 825شہیدوں جن میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک افسر موجود ہیں کا تذکرہ شامل ہے۔اس کتاب کے دوسرے ایڈیشن ”شہدائے پنجا ب پولیس جلد دوئم“ میں پنجاب پولیس کے مزید 500 شہداء کی قربانیوں کا ذکر ہے جن میں ڈی آئی جی رینک تک افسران شامل ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا اور ہمیشہ کیلئے امر ہوچکے ہیں۔
ایم آر شاہدان دنوں نئی کتاب تاریخ پنجاب پولیس پر کام کر رہے ہیں، بطور مصنف ان کی اب تک مجموعی طور پر 12 کتابیں شائع ہوچکی ہیں جبکہ تین پرنٹ ہو رہی ہیں۔ ایم آرشاہد محکمہ پولیس، سنٹرل پولیس آفس کی ویلفیئر برانچ سے بطور اسسٹنٹ ریٹائر ہوئے ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان نے ان کی تحقیقی و ادبی خدمات کے اعتراف میں 2012میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز عطا کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button