سٹیسیاستکھیل

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کی زیر صدارت رائزنگ پنجاب گیمز کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

پہلے مرحلے میں 18سے22جنوری تک ہاکی اور والی بال کے انٹرڈویژن مقابلے ہوں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

23سے27جنوری تک فٹ بال اور بیڈمنٹن 30جنوری سے 2فروری تک اتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے انٹرڈویژن مقابلے ہوں گے، رائزنگ پنجاب گیمز 2024ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں،کھلاڑیوں کو معیاری سہولیات دی جائیں گی ان گیمز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 950سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے گیمز میں ڈسپلن اور کوڈ آف ایتھکس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں رائزنگ پنجاب گیمز2024 کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواہے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے رائزنگ پنجاب گیمز 2024ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 18سے22جنوری تک ہاکی اور والی بال کے انٹرڈویژن مقابلے ہوں گے،فٹ بال اور بیڈمنٹن کے انٹرڈویژن مقابلے 23سے27جنوری کو ہوں گے،اتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے انٹرڈویژن مقابلے 30جنوری سے 2فروری تک نشترپارک سپورٹس کمپلیکس مین ہوں گے، رائزنگ پنجاب گیمز 2024ء میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 950سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹرا ٓصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ رائزنگ پنجاب گیمز 2024ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں،کھلاڑیوں کو معیاری سہولیات دی جائیں گی،ٹیموں کے ڈیلی الاؤنس،فوڈ، ٹریولز اور دیگر امور کو ترتیب دے دیا گیا ہے، گیمز میں ڈسپلن اور کوڈ آف ایتھکس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن اور ظہور احمد نے بھی شرکت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button