پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کے سب کیمپس سیواس جھنگ میں و زیر اعظم یو تھ لیپ ٹا پ سکیم کے تحت ہو نہا ر طلبہ میں لیپ ٹا پ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

وائس چا نسلر پرو فیسر ڈا کٹرنسیم احمد نے کرتے ہو ئے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے سب کیمپس کالج آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ میں و زیر اعظم یو تھ لیپ ٹا پ سکیم کے سلسلے میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ہو نہا رطلبہ میں لیپ ٹا پ تقسیم کر نے کی تقر یب منعقد ہو ئی۔ جس کی صدارت وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈا کٹرنسیم احمد نے کرتے ہو ئے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرنسپل سیواس جھنگ پروفیسر ڈاکٹر فیا ض قمر،ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنا لو جی رضوان سلیم کے علا وہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے پروفیسرڈا کٹرنسیم احمد نے کہا کہ سیواس جھنگ کیمپس طلبہ کی انرولمنٹ اور انفراسٹرکچر ڈیو یلپمنٹ کے حوا لے سے روز بروز تر قی کر رہا ہے نیز کہا کہ تعلیمی ادارے میں کلینیکل سروسز کے زریعے آمدنی کو بڑ ھا نا قا بل ستا ئش ہے۔اُنہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی میں طلبہ میں فیلڈ سے متعلقہ پیشہ وا را نہ صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے اورسافٹ سکلز سکھا نے کے طرف خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے نیز ڈاکٹر آ ف ویٹر نری میڈیسن، پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز اور لا ئیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلو مہ کی انرو لمنٹ بڑ ھانے اور فیکلٹی ممبران کو کمپیٹیٹیو بنیاد پر زیا دہ سے زیا دہ تحقیقی پراجیکٹس لا نے پر زور دیا۔دریں اثنا ء پروفیسر ڈاکٹر نسیم نے سیواس جھنگ کیمپس میں جاری تین ترقیا تی پراجیکٹس جن میں فیکلٹی کے لیئے رہا ئش، طالبات کے ہا سٹل اور کلینیکل بلاک میں بننے وا لی سہو لیات کا بھی جا ئزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button