سٹیسیاست

الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوئی تو قوم قبول نہیں کریگی

الیکٹیبلز کی سیاست نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔

الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کی بنیاد پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو بھی نااہل قرار دے۔ اقتدار میں آ کر ملک میں جمہوریت کے استحکام، قانون اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔ خدمت،اہلیت او رمیرٹ کی بنیاد پرقوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی ڈور ٹو ڈور کمپین میں میڈیا سے گفتگو

لاہور ( خبرنگار )امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 8فروری کو الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوئی تو قوم قبول نہیں کریگی۔الیکٹیبلز کی سیاست نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر کھڑاکیا ہے۔سابق حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، لاقانونیت اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا۔ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کی بنیاد پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو بھی نااہل قرار دے۔ جماعت اسلامی واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں باقاعدگی سے اندرونی الیکشن ہوتے ہیں۔ ملک میں غیر جمہوری استحکام اور بیڈ گورننس کی وجہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کا نہ ہونا عام بات ہے۔ اللہ تعالی کی مدد نصرت اور قوم کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آ کر ملک میں جمہوریت کے استحکام، قانون اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔خدمت،اہلیت او رمیرٹ کی بنیاد پرقوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے کیونکہ جماعت اسلامی کی کامیابی ہر غریب عوام مزدور کسانوں کی کامیابی ہے اور پاکستان کا روشن مستقبل جماعت اسلامی ہی سے وابستہ ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 147 میں ڈور ٹوڈور انتخابی کمپین، کارنر میٹنگز اور میڈیا کے نمائندگان کو انٹرویو ز کے دوران کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button