
گیٹز فارما اور ایم ای ڈی کنسلٹینٹس نے موجودہ معاشی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنانے کی خاطر. Dream Diabetes پراجیکٹ SMILE کے لیے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط . معاہدے پر دستخط صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی موجودگی میں کئے گئے
لاہور (خبرنگار)گیٹز فارما اور ایم ای ڈی کنسلٹینٹس نے موجودہ معاشی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنانے کی خاطر
Dream Diabetes پراجیکٹ: SMILE (Simplifying the Life of People with Type 1 Diabetes Mellitus) کے لیے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔اس پراجیکٹ کا مقصد مفت مشورے،تشخیصی ٹیسٹس اور گیٹز فارما کے نئے انسولین pen کے ذریعے اُن کم مراعات یافتہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہے جو Type 1 Diabetes Mellitus (T1DM) کے ساتھ جی رہے ہیں۔یہ پراجیکٹ ان لوگوں کے مالی،تعلیمی یا سماجی و معاشی پس منظر سے قطع نظر انھیں ہم عصر معاونت،تعلیمی سرگرمیوں اور طبی تعاون سمیت جامع مدد بھی فراہم کرے گا۔
گیٹز فارما کے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل افیئرز،ڈاکٹر جہانزیب کمال نے کہا کہ” گیٹز فارما اور ایم ای ڈی کنسلٹینٹس اس تعاون کے ذریعے T1DM سے متاثرہ لوگوں کی زندگی پر
اہم اثرات مرتب کرنا اورایک بہترذیابیطس مینجمنٹ کے لیے تعاون اور آگہی کی کمیونٹی کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ہم اپنے انسولینpens کے اجرا ء کے ذریعے ذیابیطس کے مر ض کو کم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزارنے کرنے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو” ۔
اس موقع پر ایم ای ڈی کنسلٹینٹس کے CEO ڈاکٹر سید عباس رضا نے کہاکہ ” T1DM کے ساتھ زندہ رہنا بچوں اور بڑوں کے لیے ایک مسلسل چیلنج ہے ،جس کے لیے انسولین کے ٹیکوں اور بلڈ شوگر مانیٹرنگ کے ذریعے روزانہ کی مینجمنٹ درکار ہوتی ہے۔پاکستان جیسے کم وسائل کے حامل ملکوں میں T1DM کو قابو میں رکھنے کی پیچیدگیاں اکثر اوسط خاندان کے ذرائع سے تجاوز کر جاتی ہیں” ۔
انھوں نے کہا کہ” اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد ایسی دیکھ بھال اور تعلیمی وسائل تک رسائی کی پیشکش ہے جو T1DM پر قابو پانے کے سفر میں لوگوں کو با اختیار بنائے” ۔اس کے علاوہ یہ پراجیکٹ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پروفیشنلزکو استعداد بڑھانے کے مواقع دے گا جس سے T1DM مینجمنٹ میں ان کی مہارت میں اضافہ ہو گا۔ اس پراجیکٹ کے تحت ایسے 50 بچوں کو ایک سال کے لیے اسپانسر کیا جائے گا جو T1DM کے ساتھ جی رہے ہیں۔یہ مدد اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ بچے اپنی معاشی مشکلات کے باوجود صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
گیٹز فارما 35 سے زائد ممالک میں کام کرنے والی پاکستان کی واحددوا ساز کمپنی ہے۔یہ پاکستان کے دوا سازی کے شعبے میں سب سے بڑی برآمد کنندہ،آجر،سرمایہ کار اور ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی ہے۔گیٹز فارما کی مینو فیکچرنگ کی سہولت اور کوالٹی کنٹرول لیبارٹری عالمی ادارہ ء صحت(ڈبلیو ایچ او)جنیوا اور پی آئی سی/ ایس کے رکن ممالک اور یوریشن اکنامک فورم (EAEU) کے مطلوبہ معیار کے مطابق اور منظور شدہ ہے۔یہ جنوبی ایشیا کی واحد دوا ساز کمپنی ہے جسے اس کی مینو فیکچرنگ فیسلٹی Astola کے لیے USBGC کی
طرف سے LEED (لیڈر شپ اِن انرجی اینڈ انوائرمینٹل ڈیزائن)پلاٹینم سرٹیفکیشن ملی۔