تعلیمسٹی

چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے ایمپلائبلٹی بوٹ کیمپ کا افتتاح کردیا

گریجوایشن کے بعد جاب مارکیٹ کےچیلنجز سے کیسے نمٹنا ہے اس کے لیے کن بنیادی مہارتوں کی ضرورت ہےیہ بوٹ کیمپ میں سکھایا جاۓ گا. بوٹ کیمپ کا مقصد گریجوایٹس کی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر انہیں ملکی ترقی میں معاون بنانا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور (خبر نگار ) پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سائنسزکی ٹریننگ اکیڈمی میں ایمپلائبلٹی بوٹ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ جس میں گریجوایٹس کی ٹریننگ کا عمل شروع ہے، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے بوٹ کیمپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ گریجوایشن کے بعد جاب مارکیٹ کےچیلنجز سے کیسے نمٹنا ہے اس کے لیے کن بنیادی مہارتوں کی ضرورت ہےیہ بوٹ کیمپ میں سکھایا جاۓ گا۔ بوٹ کیمپ کا مقصد گریجوایٹس کی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر انہیں ملکی ترقی میں معاون بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں پاکستان کی کل آبادی کا 62 سے 64 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ گریجوایٹس طلبہ کو روزگار اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے۔گریجوایٹس کی حوصلہ افزائی اور ان کے اختراعی آئیڈیاز کو قابل عمل کاروبار یا ملازمت میں تبدیل کرنے کے لئےپی ایچ ای سی نے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ گریجوایٹس کو اختراعی آئیڈیاز اور نئی مہارتوں کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتےہیں تاکہ وہ معاشرے کی ترقی اور ملکی معیشت میں معاون بن سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button