
زیر تربیت ڈی ایس پیز کو لاجسٹکس برانچ کی ورکنگ،پروکیورمنٹ کے طریقہ کار، کمیٹیوں اور پرچیز پراسس بارے آگاہ کیا گیا۔ پنجاب پولیس کی پروکیورمنٹ برانچ یونیفارم، ٹرانسپورٹ، فرنیچر، سٹیشنری سمیت تمام اشیاء کی پروکیورمنٹ کرتی ہے۔ ڈی آئی جی لاجسٹکس
لاہور(خبر نگار)سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ اطہر اسماعیل نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی۔زیر تربیت افسران کو لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ برانچ کی ورکنگ اور پیشہ ورانہ اموربارے آگاہی دی گئی۔
ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ اطہر اسماعیل نے کہاکہ پنجاب پولیس کی پروکیورمنٹ برانچ پولیس یونیفارم، ٹرانسپورٹ، فرنیچر، سٹیشنری سمیت تمام اشیاء کی پروکیورمنٹ کرتی ہے اور پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق پروکیورمنٹ کے تمام عمل کو اب ای پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن منتقل کیا جارہا ہے۔ زیر تربیت ڈی ایس پیز کو پروکیورمنٹ کے طریقہ کار، کمیٹیوں کی تشکیل اور پرچیز پراسس بارے آگاہ کیا گیا۔ زیر تربیت افسران نے پروکیورمنٹ پراسس بارے مختلف سوالات بھی پوچھے۔سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران اپنی ٹریننگ کے سلسلہ میں پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی حاصل کرر ہے ہیں۔