سٹیکھیل

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب میں کوچز کے تربیتی کورس کا 5واں روز

ماسٹر ٹرینر نصیب اللہ خان نے کوچز کو فزیکل ٹریننگ کراوئی،سٹیمنا بڑھانے کیلئے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے ایکسرسائز کروائی گیں
لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب میں کوچز کے تربیتی کورس کے 5ویں دن ماسٹر ٹرینر نصیب اللہ خان نے کوچز کو فزیکل ٹریننگ کراوئی، تمام کوچز کو پنجاب سٹیڈیم میں سٹیمنا بڑھانے کیلئے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے ایکسرسائز کروائی گیں، لیول ون تربیتی کورس میں پنجاب بھر سے 35کوچز شریک ہیں جن میں 4خواتین کوچز بھی ٹریننگ کررہی ہیں ماسٹرٹرینر نصیب اللہ خان نے کوچز کو اپنے جسم کو مضبوط بنانے، سٹیمنا بڑھانے کیلئے فزیکل ایکسرسائز کروائیں اور لیکچردیتے ہوئے ماسٹر ٹرینر نے کہا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کے بغیر جسم مضبوط نہیں ہوسکتا اور ایک مضبوط صحت مند جسم ہی بہترین کھلاڑی ہوتا ہے۔
اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کی پرنسپل چاند پروین، چیف انسٹرکٹر محمد حفیظ بھٹی، انسٹرکٹر شائستہ قیصر، ساجد علی اور ناصرملک شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button