سٹیسیاست

ہماری سیاست کا مقصد قوم کو شعور دینا اور انہیں قائدانہ صلاحیت سے بہرہ ور کرنا ہے،تابش قیوم

لاہور(خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد قوم کو شعور دینا اور انہیں قائدانہ صلاحیت سے بہرور کرنا ہے،مرکزی مسلم لیگ نے بنیادی حلقوں تک لیڈر شپ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ہم پاکستان کے تمام باصلاحیت افراد کو اپنے ساتھ ملا کر ملکی سالمیت کے لیے ایک موئثر اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔
ہم نے اپنے کارکنان کی تربیت خدمت کی ہے ملک کے کونے کونے میں ہمارا کارکن قوم کی خدمت کرتا نظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کالم نگاروں،تجزیہ نگاروں، تخلیق کاروں،پروفیسرز نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے جنرل سیکرٹری لاہور انجنئیر حارث ڈار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حنظلہ عماد، جوائنٹ سیکرٹری ریاض احمد احسان سمیت دیگر افراد شریک ہوئے ۔نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کے الیکشن منشور، سیاسی جدوجہد،خدمت انسانیت پر مبنی سرگرمیوں، معاشی اصلاحات،زرعی اصلاحات،تعلیم و صحت اور عام آدمی کی فلاح و بہبود پر گفتگو کی گئی۔ تقریب میں موجود شرکاء نے ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی تجاویز اور آراء دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button