
لاہور (خبر نگار)نگران صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پی آئی سی کا علی الصبح دورہ کیا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر پی آئی سی کے مختلف سیکشنز میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ نگران صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب بیرسٹر اظفر علی ناصر نے مریضوں کے اٹنڈنس کو سخت سردی سے بچانے کیلئے عارضی خیمے لگوانے کے اقدام کی تعریف کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تعمیراتی کام بھی جاری ہیں۔ مریضوں کے اٹنڈنٹس کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، کنٹریکٹرز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پی آئی سی دورہ کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی کا جیل روڈ پر مانومنٹ کا سٹرکچر تیار ہوگیا ہے۔ اگلے 24گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی سرائے بڑی حدتک مکمل ہے۔فنشنگ ورک جاری ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شور کا سبب بننے والے جنریٹرز کی ہسپتال سے باہر منتقلی شروع ہوگئی ہے۔ پی آئی سی ایمرجنسی کی سرائے کا سٹرکچر مکمل ہوگیا۔ خوبصورت لان پر پی ایچ اے ورک جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نگران صوبائی وزیر پنجاب نے پی آئی سی میں ای سکرین پر مریضوں کا آٹومیٹڈ ڈیٹا اپ لوڈنگ کا جائزہ لیا۔ نگران صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی اور کلیکشن سنٹر کے باہر بڑی سکرینز آویزاں ہونگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی کی نئی ڈائیگناسٹک لیب و کلیکشن سنٹر کی چھت کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ایمرجنسی بلاک اور نئی ڈائگناسٹک لیب سے جیل روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ نگران صوبائی وزیر پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصرنے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹیپا کی ٹیمیں دن رات جانفشانی سے کام کررہی ہیں۔