پاکستانسٹیسیاست

الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت کا آغاز کر دیا

الیکشن کمیشن کے لیڈ ٹرینرز ڈویژنل سطح پر اِن تربیتی سیشنز کو منعقد کریں گے ام 726 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دیں گے

لاہور (خبر نگار)
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے تیار کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات میں ڈیوٹی کے لئے تعینات کئے جائے والے سیکورٹی عملے کی ٹریننگ کیلئے مقرر ماسٹر ٹرینرز کے پہلے سیشن کا آغاز کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے لیڈ ٹرینرز ڈویژنل سطح پر اِن تربیتی سیشنز کو منعقد کریں گے اور 726 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دیں گے جو کہ انتخابات کے لئے مامور صوبہ پنجاب کے تمام سیکورٹی عملے کو تربیت دیں گے۔ یہ تربیتی سیشن 19تا 27جنوری تک جاری رہیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے ٹریننگ کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کیلئے تمام ریجنل الیکشن کمشنر ز اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button