سٹیسیاست

جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں کی الیکشن کمپین کے دوران منہالہ میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

جماعت اسلامی کے نمائندگان پر منہالہ لاہورکے راستے میں الیکشن کمپین کے دوران قاتلانہ حملہ بزدلانہ کاروائی ہے۔

پولیس چوہدری محمد اکرم سندھو، چوہدری عمرفاروق اور کارکنان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مجرمانہ کو فوری گرفتار کرے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ، میاں ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹر محمود خان، عامر نثار خان و دیگر قائدین کا مجرمانہ کی گرفتاری کیلئے حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ
لاہور (خبرنگار ) امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، امیر شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان،سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان،میاں رشید احمد آف منہالہ امیدوار جماعت اسلامی NA.120 وصدر کسان بورڈ وسطی پنجاب و دیگر قائدین نے جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں کی الیکشن کمپین کے دوران قائدین اور ورکرز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منہالہ لاہورکے راستیمیں الیکشن کمپین کے دوران جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ورکرز پر قاتلانہ حملہ مخالفین کی بزدلانہ کاروائی ہے۔ سیاسی مخالفین جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوفزاہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی میدان میں موجود ہے۔ سیاسی مخالفین خدمت کی سیاست کا مقابلہ ہتھیاروں سے کرنا چاہتا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ گذشتہ رات سیاسی مخالفین نے جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کے ذریعے جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری محمد اکرم سندھواور انکے بھائی چوہدری عمرفاروق صدر کسان بورڈ ضلع لاہورپر قاتلانہ حملہ کروایاگیا۔انکی گاڑی پر سیدھے فائرکیے تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دونوں بھائی اور کارکنان خیرو عافیت سے محفوظ ہیں۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچنے کے باوجود حملہ آوروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا جو قابل مذمت ہے۔ قائد ین نے نگران حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور قاتلانہ حملے میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اورقرارواقعی سزادی جائے تاکہ بلاخوف و خطرالیکشن کمپین کی جاسکے۔ قائدین نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ان بزدلانہ ہتھکنڈوں سے کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوگی اور ہماری اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد مزید تیز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button